کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ فوجی آپریشن کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے فوجی آپریشن میں مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیں۔
الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گرد پاک فوج کی توجہ ہٹانے کیلئے شہروں میں حملے کریں گے جنہیں ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہیں۔