دہشتگردوں کی سرپرستی کرنیوالوں کو منظر عام پر لایا جائے۔ سید ارشد علی قادری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان کے چیف کنوینر صوبہ سندھ سید ارشد علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت بزرگان دین کی فکری امین اکثریت اہلسنت کے خلاف مقدمات درج کرنے سے گریز کرے اور کالعدم تنظیموں اور نام بدل کر کام کرنے والی ملک دشمن جماعتوں کیخلاف کریک ڈائون کرے اور دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے افراد اور مدارس کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ڈیژن کے تنظیمی دورے کے دوران مرکزی دفتر میں اخباری نمائندوں اور کارکنان اہلسنت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فیصل آباد کے ضلعی صدر پیر زاہد القادری ،سٹی صدر محمد ساجد رضوی ،جھنگ کے ضلعی صدر مفتی گلزار احمد رضوی ،چینوٹ کے ضلعی صدر سید حیدر شاہ ،بھوانہ سے ثناء اللہ رضوی و دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

بعد ازاں اسلامک یونیوسٹی جامعہ محدث اعظم میں علماء سے خطاب اور کارکنان و ذمہ دران سے تنظیمی اور تحریکی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سید ارشد علی قادری نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اہلسنت کے اکابرین کی کتابوں پر پابندی اور لائوڈ اسپیکرز ایکٹ کی آڑ میں علماء اکرام پر مقدمات کے اندراج اور محافل پاک کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے جیسے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت علماء اہلسنت کے خلاف جانبدرانہ پالیسی ترک کرے اور مدارس کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں ترمیم سے قبل تنظیم المدارس اور جید علماء و اکابرین کو ضرور اعتماد میںلیا جائے۔