کراچی(جیوڈیسک)کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ جب تک ایم کیوایم کا ایک بھی کارکن زندہ ہے، انتہا پسند دہشت گردوں کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سمیت دیگر لبرل اور روشن خیال جماعتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کیلئے بدترین دہشت گردی کی جارہی ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جو عناصر کراچی میں بم دھماکوں کو ڈرون حملوں کا ردعمل کہہ کر جائز قراردینے کی کوشش کررہے ہیں، وہ دہشت گردوں کے حامی ہیں۔عوام آئندہ انتخابات میں ان نام نہاد جمہوری جماعتوں کو مسترد کردیں۔اس سے پہلے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ریاست اور اسکے ادارے دہشت گرد ی کوروکنے میں قطعی ناکام ہوچکے ہیں۔
کل الطاف حسین نے نوابشاہ میں ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب بھی کیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسلام میں زور اور زبردستی نہیں، ڈنڈا بردار شریعت کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔