پشاور (جیوڈیسک) اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے اس وقت بہترین بدلہ علم حاصل کرنا ہے ، دہشتگردوں نے ہمارے مستقبل کے سرمائے پر حملہ کیا ، شہداء کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد خٹک اور سولہ ماہ کے بیٹے کے ہمراہ طلبا سے اظہار یکجہتی کے لئے باچاخان یونیورسٹی پہنچیں۔ بعد میں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا شہید طلبا کی مائوں کے دکھوں کا مداوا نہیں کرسکتی۔
اس موقع پر وینا ملک اور اسد خٹک نے ملی نغمہ بھی گنگنایا۔ وینا ملک نے کہا وہ شہداء کے والدین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔