پاکستان (جیوڈیسک)ایم کیوایم جنوبی افریقہ یونٹ کے زیراہتمام پاکستان میں لبرل اورروشن خیال جماعتوں پر دہشت گردی اور بم دھماکوں کے خلاف پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اورایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اور بینر پر دہشت گردی کی مذمت کی گئی تھی۔ مظاہرین نے مقامی شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ ایم کیوایم کے ذمہ داروں نے پاکستان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری مسٹر حسن کو یاداشت بھی پیش کی۔