سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشت گرد عناصر نے شہروں کا رخ کرلیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ دہشت گرد ملک کے مختلف شہروں میں داخل ہوچکے ہیں ، مگر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔
دہشت گرد کراچی ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں تباہی کے منصوبے بنارہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتوں کی جانب سے یہ جنگ مسلط کی گئی، جس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔