واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کہتے ہیں سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کا عزم کر لیا ہے۔
دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جان کیری نے واشنگٹن میں کانگریس کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے انتہاپسند گروپوں کے خلاف کارروائی کا عزم کر لیا ہے۔
امریکا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں طویل مدتی منصوبوں میں پاکستان کی مدد کررہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کو 3ارب 40کروڑ ڈالر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔