اسلام آباد : مجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی ایک فرقے کے نہیں امن اور اسلام کے دشمن ہیں ‘اتحاد و یکجہتی کے بغیر ہم امن اور اسلام دشمنوں کے عزائم کو خاک میں نہیں ملا سکتے ‘پاکستان میں شفاف انتخابات کے بغیر حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی ممکن نہیں ہو سکتی ‘حکمران قوم کو صرف تسلیاں دے رہے ہیں مسائل کے حل کیلئے ان کے اقدامات ”زیرو ”ہیں۔
کویت میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس و حدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ پاکستان میں امن ‘ملک کی تر قی وخوشخالی اور عوام کی حکمرانی کی بات کی ہے اور ہم آج بھی اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست پر قائم ہیں جس کیلئے ہم نے پہلے بھی قر بانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یہاں بسنے والے تمام لوگوں کا ہے اور سب یہ چاہتے ہیں کہ ملک کو دہشت گر دوں اورانکے حمایتوں سے پاک کیا جا ئے اور اس کیلئے ہم نے بھی ہمیشہ افواج پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھر پور ساتھ دیا ہے لیکن آج ضرورت اس بات کی نہ صرف قومی ایکشن پلان پر تمام صوبائی اور وفاقی حکو مت مکمل عمل کریں بلکہ قوم کو بھی اتحاد ویکجہتی کا مظاہر ہ کر نا ہو گا تاکہ ملک دشمن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں شفاف انتخابی نظام چاہتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر حقیقی جمہو ریت اور عوام کی حکمرانی ممکن نہیں ہو سکتی۔