لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے، پشتونوں کے خلاف کوئی ناروا سلوک نہیں کیا جا رہا۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی سربراہی میں لاہور میں رہائش پذیر پختونوں کے وفد نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے بعد وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ پنجاب میں آباد پختون ہمارے بھائی ہیں، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تحفظات تھے کہ سرچ آپریشن میں لیڈی اہلکار اور لوکل نمائندہ بھی ہونا چاہیے۔
امیر مقام نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، معاملے کو سیاسی مسئلہ بنانا مناسب نہیں ہے۔