دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز اپنے دورہ خیبرایجنسی کے دوران اگلے مورچوں پر مصروف عمل جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ ان کا کہنا ہے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کا عزم آسمان سے بھی بلند ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کمانڈوز سے بات چیت کے دوران ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاک سر زمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔