لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق ڈرائیورز کو مقررہ رفتار سے کم اسپیڈ پر گاڑی چلانے پر حراست میں لیا گیا تاہم حساس اداروں کو دونوں پر دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کا شبہہ بھی ہے جس کے باعث زیر حراست ڈرائیوروں شکیل اور محبوب کو مال روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
دونوں ڈرائیور صدر مملکت ممنون حسین کے پروٹوکول کا حصہ تھے جنہیں حساس اداروں نے حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔