لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کو چھپنے نہیں دیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپوری قوم متحد اور پرعزم ہے
ان کامزید کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہدا ءکی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔