کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے فتح جنگ میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے اب واضح پالیسی کا تعین کرنا ہوگا اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کا متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے فتح جنگ میں خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 افسران اور شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں ہیں۔