فاٹا (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں قبائلیوں کی قربانیوں اور حمایت پر شکر گزار ہیں قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کو ان علاقوں سے نکال دیا گیا ہے جب کہ دہشت گردوں کو واپس آنے دیں گے اور نہ ہی دہشت گردی کے خاتمے تک فوج واپس جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا جب کہ یہ منصوبے آپریشن کے بعد فاٹا کے بحالی پروگرام کا حصہ ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے وانا کے لیے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن، 54کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن اور ٹانک ڈی آئی خان کےدرمیان 62کلومیٹرسڑک کا افتتاح کیا جو مقامی لوگوں کے مطالبے پر قائم کی گئی ہیں۔