راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشن ضربِ عضب، ٹی ڈی پیز کی واپسی پر بریفنگ دی گئی ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضربِ عضب جاری رہے گا۔
آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف افسروں اور جوانوں کے عزم ، حوصلے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے میرعلی میں 110 بستروں کے اسپتال کا افتتاح کیا۔