دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، حافظ ریاض حسین

Lahore

Lahore

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمدافضل حیدری نے نادرا آفس مردان میں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے امریکی اور بھارتی ہاتھوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے والے درندوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا جائے کہ اتنی سخت سکیورٹی کے باوجود دہشت گرد نادرا دفتر پہنچنے میں کیسے کامیاب ہوا؟ شیعہ علما نے دہشت گرد کو روکنے والے سکیورٹی گارڈ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہ خدا میں آنے والی موت شہادت اور سعادت ہے۔

انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں لڑائی جھگڑے کو غیر اخلاقی حرکت قراردیا ہے۔