دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے کوئی لحاظ نہیں ہو گا: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے ایک بار پھر دہشتگردی کے خاتمے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیڈ اور گُڈ کی وجہ سے نقصانات ہوئے لیکن اب یہ کنفیوژن ختم ہو چکی ہے۔ تمام سیاسی اور مذہبی قیادت متحد ہے۔

پنجاب حکومت بھی پوری قوت استعمال کرے گی۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے بھی کسی قسم کا لحاظ نہیں کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس بن چکی ہے جسے ہیلی کاپٹر اور جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔

صوبائی حکومت تمام منصوبوں اپنے وسائل سے خرچ کر رہی ہے۔ سال کے آخر تک سیف سٹی منصوبہ بھی عمل میں آ جائے گا۔