کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی نےدہشتگردوں کوفنڈنگ کرنےوالے بیس کھاتوں کا سراغ لگالیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کو ساڑھے تین سو مشتبہ اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کردی گئیں ہیں۔
دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی اداروں کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں، دہشتگردوں کی مالی امداد کرنے والے کھاتوں کا سراغ۔ مل گیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے اکبر ہوتی نے گورنراسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے بیس کھاتوں کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔ ایف آئی اے ہیڈکواٹرز میں ہونے والی اہم ملاقات میں ڈی جی ایف آئی نے ساڑھے تین سو کھاتوں کی تفصیلات گورنر اسٹیٹ بینک کو پیش کردیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سو اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہورہے ہیں، ایف آئی نے دہشتگردوں کی مالی امداد میں ملوث بیس کھاتوں سمیت دیگر مشتبہ اکاؤنٹس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایف آئی اے کو چارسو اکاؤنٹس کی فہرست تحقیقات کیلئے دی گئی تھی۔