پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دہشت گردوں کا فرانس پر حملہ ۔سرکاری رپورٹ کے مطابق 128 جان بحق ۔آزاد میڈیا کے مطابق 180 سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
تفصیل کے مطابق فرانس میں دہشت گردی کی جو تازہ لہر آئی ہے اس میں دہشت گردوں نے گزشتہ 70 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔دہشت گردوں کے حملہ میں سرکاری طور پر اموات 128 جاری کی جا رہی ہیں۔
جبکہ آزاد میڈیا کے مطابق 180 سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔ادھر فرانس اور برطانیہ کے بارڈر پر موجود شامی کیمپوں کو آگ لگا دی گئی ہے ۔جہاں کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاح نہیں ہے۔