کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے مقدمے کی سماعت ملتوی کردی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو مقدمے کی سماعت کے لئے انسداد دہشت گرد ی عدالت میں سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم رہنما کے مقدمے کی سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے عامر خان کی درخواست ضمانت پر سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو چھبیس جون کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
عامر خان نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم انیس سو بانوے میں بھی ایسے آپریشن کا سامنا کرچکے ہیں، ایم کیو ایم الطاف حسین کی قیادت میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔