کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائر پورٹ پر آپریشن کی تکمیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ آپریشن کی خاص بات مشترکہ حکمت عملی اور ائر پورٹ پر موجود تمام فورسز کی ذہنی ہم آہنگی تھی۔
میجر جنرل رضوان نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گرد شکل سے ازبک لگتے ہیں۔ برآمد ہونے والا اسلحہ بھارتی ساخت کا معلوم ہوتا ہے تاہم ابھی وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ کراچی میں غیر ملکیوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے۔ شہر میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں۔ ڈی جی رینجرز نے میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے پاکستان کا منفی امیج نہیں ابھرا۔