کوئٹہ (جیوڈیسک) سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ جوائنٹ روڈ فائرنگ واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوگئی ہے،
دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کرینگے، شہر میں پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج فائرنگ کےواقعے میں ایک حملہ آور زخمی ہوا، بی ایم سی اسپتال میں لائے گئے فائرنگ سےزخمی شخص کی چھان بین ہورہی ہے
ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائینگے۔عبدالرزاق چیمہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہماراعزم کمزور نہیں کر سکتیں، امن وامان کی بہتری کیلئے ہم دن رات کوششیں کررہے ہیں، عوام سے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔