دہشت گردوں نے متعدد بچوں کو ذبح بھی کیا، خاتون کو زندہ جلا دیا

Children

Children

پشاور (جیوڈیسک) دہشت گردوں نے سکول پر حملے کے بعد درندگی کی ایسی مثال قائم کی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انٹیلی جنس اداروں کے مطابق دہشت گرد ایک سوزوکی کیری ڈبہ میں آئے جسے بعد ازاں انہوں نے اس لئے جلا دیا تاکہ لوگوں کی توجہ اس جانب مرکوز ہو جائے، تمام لوگوں کی توجہ اس طرف ہوئی اور وہ سکول میں داخل ہوگئے۔

ذرائع نے بتایاکہ دہشت گرد تہکال سے بہاری کالونی آئے اور اپنے ساتھ سیڑھی بھی لائے تھے جس کے ذریعے وہ سکول کے اندر داخل ہوئے جس علاقے سے دہشت گردآئے وہاں پر افغان مہاجر کیمپ بھی ہے۔

سکول کے اندر سے ملنے والی معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے بعض بچوں کو ذبح بھی کیا۔ تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد بچوں سے ان کے والدین کے بارے میں بھی پوچھتے رہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار کی بیوی کو بچوں کے سامنے جلا دیا گیا، ایک میجر کی بیوی اور دو بچوں کو بھی شہید کیا گیا۔