دہشت گردوں کو مذاکرات کی پیشکش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی
Posted on September 30, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پاکستان : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور میں انسانیت دشمن دہشت گردوں کی جانب سے بے گناہ عوام کو بربریت کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو مذاکرات کی پیشکش کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
جس کا نتیجہ آئے دن درجنوں محب وطن بے گناہ شہریوں کی لاشوں کی صورت دے کر ثابت کر رہا ہے کہ ان مصقد صرف اور صرف فساد فی الارض پھیلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ان شرپسندوں کیخلاف بھرپور آپریشن کا اعلان کر دینا چائیے بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی دور کی بات نہیں۔