کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں دہشت گردوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ پیپلزپارٹی دہشت گرد کو دہشت گرد ہی سمجھتی ہے چاہے اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہو یا سیاسی جماعت سے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ رینجر زکے ترجمان بتاچکے ہیں کون لوگ دہشت گردی میں ملوث ہیں، پیپلز پارٹی دہشت گرد وں کو دہشت گرد ہی سمجھتی ہے چاہے ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہو یا سیاسی جماعت سے، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔