کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئرپورٹ واقعے کی حتمی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کردی گئی ۔اے ایس ایف کےجوانوں کی بہادری کی وجہ سے دہشتگرد قائد اعظم ٹرمینل سے آگے نہ بڑھ سکے۔رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے سے شام تک پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
دہشت گرد پرانے ہوائی اڈے سے 2 مختلف جگہوں سے داخل ہوئے،رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ رینجرز اور پاک فوج کے دستے بھی اے ایس ایف کے ساتھ شامل ہوگئے ۔
اے ایس ایف،آرمی اور رینجرز کے جوانوں نے جان قربان کرکےاثاثے بچائے ،دہشتگردوں کا مقصد ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز تباہ کرنےتھے۔دہشتگرد شہری ہوابازی کا نظام مفلوج کرنا چاہتے تھے۔مشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا گیا ۔مسافروں کو ہرممکن سہولت دی جارہی ہے۔