لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، کارروائی نہ کی گئی تو دہشت گردی پورے ملک میں پھیل جائے گی۔
الطاف حسین نے پشاور اسکیم چوک پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پولیس، سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن حکمران محض زبانی جمع خرچ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ آخر حکمران کب تک خاموش بیٹھ کر معصوم پاکستانیوں کے خون کی ہولی دیکھتے رہیں گے؟۔