لاہور: مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے سینئر وائس چیئرمین الحاج زبیر احمد نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں بے گناہوں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں طالبان نے سبزی منڈی اسلام آبادکے سانحہ سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے اس سے ثابت ہوتاہے کچھ بیرونی طاقتیں امن مذاکرات کوکامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتیں۔
انہوں نے کہا پوری قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں امن کے دشمنوں کے خلاف متحد ہے پوری قوم حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاکرے تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
الحاج زبیر احمد نے کہا دہشت گردی، انتہا پسندی اور خودکش حملے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اس وقت وطن ِ عزیز نازک صورت ِ حال سے دوچار ہے ان حالات سے نبرد ازما ہونے کیلئے تدبیر، حکمت اور احتیاط ناگزیر ہے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں۔