کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے پاس سے خون منجمد کرنے والے انجیکشن ملے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے پاس سے فیکٹر ایٹ کے انجیکشن ملے ہیں۔
یہ انجیکشن زخم سے بہتا خون فوری روکنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔فیکٹر ایٹ کا انجیکشن گولی لگنے کی صورت میں لگانے سے خون بہنا بند ہوجاتا ہے جبکہ یہ انجیکشن فرنٹ لائن فوجیوں کے پاس ہوتےہیں۔