لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ قومی ایشو ہے، اس پر عمران خان کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ دہشت گردوں کو راہ راست پر لانے کے لیے ہر آپشن استعمال کریں گے، آئین کے تحت حکومت کو پالیسی بنانے کا اختیار ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جبر کا نظام نافذ کرنے والوں سے چھٹکارا پانا ہماری پالیسی ہے۔ پاکستنان کے ایک ایک انچ پر حکومتی رٹ قائم کریں گے۔
اس مقصد کے لیے جو راستہ اختیار کرنا پڑا کریں گے، مشرف کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کمزور ہے، پرویز مشرف جو سوچتے ہیں وہ ان کے گلے کا پھندہ بن جاتا ہے۔
سابق صدر کا کچھ بھی کمزور نہیں، انھوں نے قانون سے بچنے کے لیے ہسپتال کا رخ کیا۔ میری سابق صدر سے درخواست ہے کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔