لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جو پاک سرزمین اپنے جانباز شہیدوں کے مقدس لہوسے سیراب ہوتی ہو چند گمراہ دہشتگرد اس کا وجود نہیں مٹاسکتے۔ ہم مٹھی بھر دہشتگردوں کو پاکستان میں وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ جو پاک سرزمین اپنے جانباز شہیدوں کے مقدس لہوسے سیراب ہوتی ہو چند گمراہ دہشتگرد اس کا وجود نہیں مٹاسکتے۔
ہم مٹھی بھر دہشتگردوں کو پاکستان میں قیام امن کا خواب چکنا چور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک عزیز میں امن وآشتی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔ پاکستان میں ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری سے پریشان ہونیوالی اندرونی وبیرونی قوتوں کو بآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ بدامنی کی آگ بجھانے کیلئے سیاسی قیادت کی ڈائریکشن اور سکیورٹی فورسز کے ایکشن بارے کوئی ابہام نہیں۔