لاہور : مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے کہا ہے کہ دہشت گرد عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے سانحہ ٔ صفورا کراچی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے حکومت بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کو کیفر ِ کردار تک پہنچا کردم لے گی اس وقت پاکستانی فوج بڑی جرأت وبہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے۔
انہوںنے کہا اب وقت آگیاہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اس کے لئے میاں نواز شریف نے اپنی ترجیحات کا تعین کرلیاہے عوام کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ الحاج زبیراحمد نے کہا دہشت گردی میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا اس کے لئے موجودہ حکومت انتہائی پر عزم ہے۔
دہشت گرد معاشرے کے ناسورہیں عوام میاں نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیتی جا سکے انشاء اللہ آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک اپریشن ضرب ِ عضب جاری رہے گا کیونکہ ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔