لاہور (جیوڈیسک) بے نظیر قتل کیس، پیپلز پارٹی کا فیصلے پر عدم اطمینان، لگتا ہے فیصلہ دباؤ میں دیا گیا، زرداری کی صدارت میں اجلاس، دہشتگردوں کی رہائی خطرناک ہے، بلاول بھٹو کی وارننگ، قاتل آزاد ہیں، مددگاروں کو سزا دی گئی، آصفہ بھٹو کا ردعمل۔
آصفہ بھٹو اپنی والدہ کے قتل کیس کا فیصلہ آنے کے باوجود انصاف کی منتظر ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 10سال بعد بھی انصاف کے منتظر ہیں، مددگاروں کو سزا دی گئی مگر اصل قاتل سرعام گھوم رہے ہیں، اس وقت تک کوئی انصاف نہیں ہو گا جب تک کہ پرویز مشرف اپنے جرم کا جواب نہ دے دے۔
بلاول نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فیصلے کو مایوس کن اور اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ بختاور کہتی ہیں پولیس والے پکڑ لئے گئے اور اصل قاتل چھوڑ دیئے گئے ہیں۔