دہشت گردوں کا اگلا ہدف عدالتیں ہوسکتی ہیں، سی سی پی او لاہور

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے خبردار کیاہے کہ دہشت گردوں کا آئندہ ہدف عدالتیں ہوسکتی ہیں۔ یہ انکشاف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر چودھری شفیق احمد کی طرف سے لاہور پولیس اور بار ایسوسی ایشنز کو لکھے گئے خط میں کیا گیا۔ سی سی پی اونے اپنے خط میں لکھاہے کہ خفیہ اطلاع کے مطابق دہشت گرد وکلا کی یونی فارم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا گیا ہے۔

کہ دہشت گردوں کا اگلا ٹارگٹ عدلیہ ہے اوروہ لاہور کی کسی بھی عدالت کونشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس لئے سپریم کورٹ، ہائی کورٹ، سول، سیشن اور دیگر ماتحت عدالتوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ خط میں پولیس افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بذات خودبھی ان مقامات کی سیکیورٹی چیک کریں اور ڈیوٹی پر تعینات عملے کو بھی الرٹ کریں۔ بار ایسویسی ایشنز سے پولیس کے ساتھ تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔