لاہور : تحریک منہاج الرسول ۖ پاکستان کے مرکزی امیراور جامع مسجد مدینہ شریف کے خطیب صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں وہ وحشی درندے ہیں اور ان دہشت گردوں کے سہولت کار اور معاونین ان سے بڑے خونخوار درندے ہیں ان کا قلع قمع کیے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ نا ممکن ہے ان دہشت گردوں کی نرسریوں کو بھی ختم کر نا ہو گا جہاں پر ان کی تربیت کی جاتی ہے جنوبی پنجاب میں ایک مکتبہ فکر کے اکثر مدارس میں ان دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے آپریشن ”ردُ الفساد ” کے ذریعے سے ان کا صفایا بہت ضروری ہے۔
ان خیا لات کاانہوں نے جوہر ٹائون میں منعقدہ ”ماہانہ درس قرآن ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ان درندوں کا صفایا کیے بغیر ملک میں سلامتی اور امن صرف خواب ہی بن کر رہ جائے گا پوری قوم اس وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عوام کو حکمرانوں سے نہیں پاک فوج کے سپہ سالار سے بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ۖ اور 14اگست کے جشن کو بدعت اور شرک کہنے والے اب اپنی جماعت کا صد سالہ جشن کس منہ سے منا رہے ہیں قوم کو بے وقوف مت بنائیں قوم ان کی ملک دشمنی اور اسلام دشمنی سے خوب واقف ہو چکی ہے قوم کا ہر شخص اب با شعور ہو چکا ہے۔
حکمرانوں کی نا لائقیوں اور کرپشن کی وجہ سے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں دن رات پس رہی ہے لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے عوام اب بھی کسی صدیقی اور فاروقی جذبے سے سرشار حکمران کی راہیں دیکھ رہی ہے تاکہ وہ ان کے رستے زخموں پر مرحم رکھ سکے ہم آج بھی اپنا کھویا ہوا مقام بحال کر سکتے ہیں اگر قرآن پاک کا دامن مضبوطی سے تھام لیں اس موقع پر مرد حضرات کی کچرت کے ساتھ ساتھ خواتین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی آخر میں سوالات کا سیشن بھی ہوا اور لنگر کا بھی وسیع اہتمام تھا۔
جاری کردہ میڈیا سیل تحریک منہاج الرسول ۖ پاکستان 03314403420