اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بروقت فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے فوج کو بااختیار بنایا جائے۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خوف کو ترک کرنا ہو گا، بروقت اور دلیرانہ فیصلے کیے جائیں۔
غداری کیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آرٹیکل چھ کا دھبہ آرمی پر لگے گا، سابق صدر نے کہا کہ غداری کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے وہ مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔