لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو اپنی مذموم کارروائیوں کا نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں فوج کے کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔