کھلنا (جیوڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلا دیش کے 332 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلا دیش نے 236 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 243 رنز کے مجموعی اسکور پر شکیب الحسن 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد سومیا سرکار 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی 7ویں وکٹ مشفق الرحیم کی صورت میں گری انہوں نے 32 رنز بنائے۔ 312 رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کو 8واں نقصان تیج اسلام کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ جس کے بعد وہاب ریاض نے محمد شاہد اور روبیل حسین کو ٹھکانے لگایا۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے 2،2 وکٹیں لیں۔