ویلنگٹن (جیوڈیسک) پاکستان کے نئے بائولنگ کوچ اظہر محمود نے کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے بلے بازوں کے کردار کو اہم قرار دے دیا ۔ بائولنگ کوچ نے بلے بازوں کو لمبی اننگز کھیلنے کا مشورہ دیا ہے ۔ پاکستان کے نئے بائولنگ کوچ اظہر محمود کا نیوزی لینڈ میڈیا کو انٹرویو ، بائولنگ کوچ کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کیلئے پرامید۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں ہیملٹن ٹیسٹ کے دوران بلے بازوں کو لمبی اننگز کھیلنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کوئی بلے باز اچھی اننگز نہیں کھیل سکا ۔ دوسرا میچ جیتنے کیلئے بیٹنگ کے شعبے میں اچھا کھیلنا ہوگا۔
اظہر محمود نے قومی فاسٹ بائولرز کی پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ ہیملٹن کی وکٹ چوتھے اور پانچویں روز سپن کیلئے سازگار ہو جاتی ہے اس لئے یاسر شاہ گرین کیپس کا اہم ہتھیار ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں مصباح الحق کی جگہ محمد رضوان یا شرجیل خان کو کھلائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔