کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف مشکل میں گھری ہوئی ہے،پہلی اننگز میں 629 رنز کے جواب میں ہوم ٹیم کی دو وکٹ 141 رنز پر گر چکی ہیں۔
نیولینڈز میں جاری دوسرےٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز 629 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈی کلیئر کی، بین اسٹاکس 258 رنز اوربریسٹو 150 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں جنوبی افریقا کے اوپنرز 85 رنز پر پویلین لوٹ گئے لیکن ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز نے بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 141 پر پہنچایا،آج ہاشم آملہ 64 اور ڈی ویلیئرز 25 رنزسے اننگز آگے بڑھائیں گے۔