سینچورین ٹیسٹ، راحت علی کی 3 اور احسان عادل کی 2 وکٹیں

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) اے بی ڈی ویلیئرز اٹھانوے رنز پر ناٹ آٹ ہیں۔ سینچورین میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں پر تین سو چونتیس رنز بنا لئے۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تو الویرو پیٹرسن دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اڑتیس رنز پر گریم اسمتھ احسان عادل کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا شکار بنے۔ ہاشم آملہ بانوے رنز بناکر آٹ ہوئے۔ محمد عرفان نے روبن پیٹرسن کو اٹھائیس رنز پر رن آ ٹ کیا۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر اے بی ڈی ویلیئرز اٹھانوے اور ورنن فلینڈر پینتالیس رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کی طرف سے راحت علی نے تین اور احسان عادل نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ میزبان ٹیم کو پہلا نقصان تیرہ رنز پر اٹھانا پڑا جب الویرو پیٹرسن دس رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اڑتیس رنز کے مجموعی اسکور پر گریم اسمتھ پانچ رنز بناکراحسان عادل کا ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا شکار بنے۔ فاف ڈوپلیسی انتیس رنز بناکر آٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ ہاشم آملہ کی گری جو نروس نائینٹی کا شکار ہوکر بانوے رنز پر راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔

پھر ڈین ایلگر سات رنز بناکر راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ رابن پیٹرسن بدقسمتی سے رن آٹ ہوگئے۔ انھوں نے اٹھائیس رنز بنائے ۔