ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد پر سکون محسوس کر رہا ہوں، عمر اکمل

Umar Akmal

Umar Akmal

لاہور (جیوڈیسک) لاہور عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد وہ پر سکون محسوس کر رہے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ پھر بھرپور ایکشن میں دکھائی دینے کے لئے تیار ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو کیرے بیئن پریمئیر لیگ کے دوران پڑنے والے دوروں کے بعد بورڈ نے ان کا نام پاکستان ٹیم سے واپس لیا اور ان کا تفصیلی طبی معائنہ کرایا، وہ مکمل فٹ ہیں، عمر اکمل کہتے ہیں کہ اس دوران وہ خاصے اپ سیٹ رہے۔