لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹ سمیت کسی بھی فارمیٹ کو چھوڑنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ اس مضحکہ خیز خبر کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ ایک کرکٹر ہونے کی حیثیت سے آپ اپنی مکمل توجہ اپنے کھیل کی جانب مبذول رکھنا چاہتے ہیں اور صحت مند رہنے کیلئے مختلف جتن کرتے ہیں لیکن اچانک کوئی جھوٹا بیان منسوب کر کے کہتا ہے کہ میں کرکٹ سے ریٹٓائرمںٹ لے رہا ہوں۔ یہ سب باتیں جھوٹی ہیں، میں جب تک خود کو فٹ محسوس کرونگا، تمام فارمیٹس کھیلوں گا۔