لاہور(جیوڈیسک)لاہور ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں، ان کے نکاح کی تقریب لاہور کی ایک مسجد میں منعقد کی گئی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے نکاح کی تقریب میں قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور سلمان بٹ بھی تقریب میں موجود تھے، وہاب ریاض کا نکاح لاہور کے تاجر شاہد چوہدری کی بیٹی زینب چوہدری کے ساتھ پڑھایا گیا ہے۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ زندگی کے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں، رخصتی کی تقریب جلد ہو گی۔