ڈنیڈن ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے 609 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

 New Zealand

New Zealand

ڈنیڈن (جیوڈیسک) ڈنیڈن میں جاری میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 609 رنز پر ڈیکلیر کر دی۔

راس ٹیلر نے 217 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، برینڈن میکلم نے 113 رنز بنائے۔ ٹینو بیسٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹ پر 67 رنز بنائے، مہمان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 343 رنز درکار ہیں۔