لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل قومی امپائر علیم ڈار نے 100 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا سنگ میل عبور کر کے پاکستانی پرچم کا مان بڑھایا۔
انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔
علیم ڈار نے اپنی اس شاندار کامیابی کو والدین کے نام کیا اور کہا کہ انٹرنیشنل پلیئر بننے کی خواہش تھی لیکن نام امپائرنگ میں کمایا جس پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔
آخر میں انہوں نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پی سی بی کی ہمیشہ سے حمایت حاصل رہی ہے ۔ علیم ڈار 100 ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پاکستان کے پہلے امپائر ہیں۔
علیم ڈار نے ٹیسٹ کرکٹ کے 100 میچوں میں امپائرنگ کا فریضہ سر انجام دیا۔ وہ ویسٹ انڈیز کے اسٹیوبکنر اور جنوبی افریقہ کے روڈی کورٹزن کے ساتھ 100 میچوں میں امپائرنگ کرنے والے امپائر بن گئے۔