گال (جیوڈیسک) گال ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں تین سو پچھتر رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، لنکن ٹائیگرز کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے ایک سو ستاسی رنز کی مزید ضرورت ہے اور اس کی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر شکھر دھون کی سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے تین سو پچھتر رنز بنا لیے ، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے دو سو ستائیس رنز جوڑے ۔ سری لنکا کا دوسری اننگز میں آغاز تباہ کن تھا ۔ اوپنرز کرونا رتنے اور کوشال سلوا بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دو وکٹوں پر پانچ رنز بنائے ۔ میزبان ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے ایک سو ستاسی رنز کی مزید ضرورت ہے۔