ٹیسٹ رینکنگ، سعید اجمل کی چوتھی پوزیشن برقرار

Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلئیرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں بالرز میں قومی آف اسپنر سعید اجمل کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کا بالرز میں پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

دوسری جانب آسٹریلین Mitchell Johnson ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں نو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد رینکنگ کے ٹاپ 20 میں جگہ بنا لی ہے۔ آسٹریلیا کے David Warner نے بھی 18 درجہ بہتری کے بعد ٹاپ 20 میں جگہ بنا لی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں دیکھا جائے تو مصباح الحق کا ساتواں اور یونس خان کی نویں پوزیشن ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز سر فہرست ہیں۔