ٹیسٹ رینکنگ جاری، سنگاکارا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ، یونس خان کا چھٹا نمبر

Younis Khan And Misbah-ul-Haq

Younis Khan And Misbah-ul-Haq

لندن (جیوڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں یونس خان اور مصباح الحق کی پوزیشنز برقرار ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹنگ رینکنگ میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا سر فہرست ہیں۔

یونس خان کی چھٹی جبکہ مصباح الحق کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ سرفراز احمد ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر، 33 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ محمد حفیظ 64 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 6 درجہ ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز رینکنگ میں ڈیل سٹین کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ قومی سپنر سعید اجمل کا دسویں پوزیشن پر قبضہ قائم ہے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چار درجہ ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے۔