پرتھ (جیوڈیسک) پرتھ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے بولرز نے شاندار کم بیک کیا، وارنر اور مارش کی 158 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد پوری آسٹریلوی ٹیم کو 244 رنز پر پویلین پہنچا دیا۔
پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن وارنر تین رنز کی کمی کے باعث سنچری مکمل نہ کر سکے، مارش بھی 63 رنز پر آوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد لائن لگ گئی اور پوری آسٹریلوی ٹیم 244 رنزپر آوٹ ہو گئی۔ فلینڈر نے چار ، ماہراج نے تین اور ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
دو رنز کے خسارے سے جنوبی افریقا نے دوسری اننگز شروع کی اور کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ پر 104 رنز بنالیے،ایلگر 46 اور ڈومینی 34 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں۔